جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل تھنہ منڈی کی پنچایت بھروٹ سے تعلق رکھنے والے عماز عباس صدیقی نے اپنی صلاحیت دکھاتے ہوئے موبائل میں استعمال ہونے والا قلم (پین) تیار کیا ہے۔
چھ سال کی عمر میں عماز نے باکسنگ چمپیئن شپ میں قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ تین سال لگاتار اس بچے نے قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد متعدد ایوارڈ حاصل کیے۔
کورونا لاک ڈاؤن میں عماز نے گھر بیٹھے موبائل میں استعمال ہونے والا قلم (پین) تیار کیا جس سے آپ کوئی بھی ٹچ فون آسانی کے ساتھ چلا سکتے ہیں۔ یہ پین صرف ٹچ موبائل فونز کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے جس سے آپ موبائل فون کی ساری ایپلیکیشن کو آسانی سے چلا سکتے ہیں۔