راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں ایک سڑک حادثہ میں 12 طلبہ زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک طالب علم کو ایس ڈی ایچ نوشہرہ منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی اسکول ٹی ایم ٹی اسکول نوشہرہ کی بس کا حادثہ رانی بدیتر روڈ چنگس کے قریب حادثہ پیش آیا۔بس میں سوار 12 طلبہ زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایک طالب علم کی ٹانگ میں چوٹ آنے کے بعد اسے ایس ڈی ایچ نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ادھمپور میں ایک سڑک حادثہ میں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Road accident In JK جموں و کشمیر میں دو سڑک حادثات، دو افراد ہلاک
ٹریفل پولیس کے مطابق سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔