جے پور ہیریٹج میونسپل کارپوریشن کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ صبح 07.30 سے شروع ہوئی اور شام 05.30 بجے تک جاری رہی۔ ایسے میں بہت سے نوجوان ایسے نظر آئے، جو پہلی مرتبہ ووٹ دینے پہنچے۔ اس دوران ان نوجوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے اس تہوار میں حصہ لیا۔
ان نوجوان ووٹرز نے بتایا کہ ہم لوگوں کے علاقے میں سیوریز کی پریشانی ہے جو کافی لمبے وقت سے چل رہی ہے، ہمارے وارڈ میں لائٹ نہیں ہے، پارک پوری طرح سے خراب ہو چکے ہیں ایسے میں ہم لوگوں کو پوری امید ہے کہ جن لوگوں کو ہم نے ووٹ دیا ہے، وہ کامیاب ہو کر ہمارے وارڈ کی ترقی میں اپنا تعاون کریں گے۔