ریاست راجستھان کے ضلع سیکر کے دادیا تھانہ علاقہ میں جمعہ کی رات ایک سکوٹی سوار زندہ جل گیا، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسکو جلایا گیا ہے، حالانکہ ابھی پولیس صاف طور پر کچھ کہنے سے قاصر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔
سیکر: اسکوٹی سوار زندہ جل کر ہلاک - پولیس نے آگ پر قابو پالیا
پولیس افسر برجیش تومر کا کہنا ہے کہ'' ابھی تک نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، شناخت کے بعد ہی پوری حقیقت سامنے آئے گی، نوجوان کو جلانے کے لئے کسی قسم کا کیمیکل بھی استعمال کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تقریبا رات ایک بجے پلاسیا اسٹینڈ پر ایک سکوٹی سوار بالکل سڑک کے درمیان جل رہا تھا، مقامی لوگوں نے فورا اسکی اطلاع دادیا پولیس تھانے میں دی۔ اطلاع ملنے پر دادیا پولیس اور رورل ڈی ایس پی راجیش آریہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے آگ پر قابو پالیا اور نوجوان کی نعش کو مورچاری اسپتال میں داخل کرایا۔
پولیس افسر برجیش تومر کا کہنا ہے کہ'' ابھی تک نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، شناخت کے بعد ہی پوری حقیقت سامنے آئے گی، نوجوان کو جلانے کے لئے کسی قسم کا کیمیکل بھی استعمال کیا گیا ہے، پولیس نے اس کی تحقیقات کے لئے ایف ایس ایل ٹیم کو بھی طلب کیا ہے، فی الحال یہ معاملہ قتل کا مانا جا رہا ہے۔''