الور: اتراکھنڈ سے نوکری کی تلاش میں راجستھان کے الور ضلع کے بھیواڑی آئے نوجوان نے امید کے مطابق روزگار نہ ملنے پر یوٹیوب پر چوری کا طریقہ سیکھا اور یکے بعد دیگرے چوریوں کی وارداتوں کو انجام دیا۔ بھیواڑی تھانہ پولیس نے نیرج ناتھ کو گرفتار کیا ہے جس نے دس دنوں میں علاقے میں چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی چوری کی تھی۔ اس نے یوٹیوب سے تالا توڑ کر جرم کرنا سیکھا تھا اور اس کے بعد چھ وارداتیں انجام دیں۔ Youth Arrested by Alwar Police
پولیس نے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل، چابی، کٹر، راڈ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 20 ستمبر کو الور بائی پاس بھیواڑی کے رہنے والے سنجے گرگ نے رپورٹ درج کرائی کہ رات گئے ایک نامعلوم چور نے اس کی دکان نیو گرگ سپر اسٹور کا تالا توڑ کر گلے میں رکھے ڈھائی لاکھ روپے چوری کر لیے۔ واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس کے بعد اسی طرح کی مزید پانچ وارداتیں سامنے آئیں۔