اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19: کم عمر لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں

ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ میں واقع میڈیکل کالج کے ڈاکٹر نرمل کمار کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ملک اور بیرون ممالک کا ڈیٹا ہے، جس میں ثابت ہوتا ہے کہ 50 برس سے زیادہ اور دیگر بیماریوں سے منسلک افراد کی ہی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ ایسے میں لوگوں میں کہیں نہ کہیں جو خوف کورونا کو لے کے ہے، اسے دماغ سے نکالنا ہوگا۔

کم عمر لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں
کم عمر لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں

By

Published : May 29, 2020, 7:33 PM IST

پروفیسر ڈاکٹر نرمل نے کہا کہ 'کوٹا ضلع میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر رہے ہیں۔ اس میں زیادہ تر میں علامات نظر نہیں آئے ہیں۔ کوٹا کی بات کی جائے تو اب تک 269 کیس 40 برس کے لوگوں کے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ایک ہی موت سامنے آئی ہے'۔

کم عمر لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں

ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بھارت سے وائرس پوری طرح نہیں گیا ہے۔ معاشی حالت سمبھالنے کے لیے لاک ڈاؤن میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے سڑکوں پر لوگ نکل رہے ہیں۔ پہلے کے لاک ڈاؤن سے وائرس کا ٹرانسمشن کم ہوا ہے جو اب بڑھ گیا ہے، لیکن پریشانی کی بات اس لیے نہیں ہے کیوںکہ کورونا سے موت کی شرح کسی بھی وبا سے کم ہے۔

کوٹا میڈیکل کالج میں میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر نرمل کمار شرما کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے ساتھ-ساتھ بیرون ممالک اور کوٹا کا بھی ڈیٹا ہے، جس میں ثابت ہوتا ہے کہ 50 برس سے کم اور دیگر بیماریوں سے منسلک افراد کی ہی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ ایسے میں لوگوں میں کہیں نہ کہیں جو خوف کورونا کو لے کے ہے، اسے دماغ سے نکالنا ہوگا۔ ایسے لوگ جن کی عمر 45 برس سے کم ہے اور دیگر بیماریاں انہیں نہیں ہیں۔ ایسے لوگوں کو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details