اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایران سے آئے نوجوان کا کورونا مثبت - جودھپور میں نوجوان کی رپورٹ مثبت

ایران سے 277  بھارتی کو بھارت لایا گیا تھا۔ جن میں سے ایک نوجوان کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ بھارت لانے سے پہلے سبھی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور سبھی کو نیگیٹو پایا گیا تھا۔

ایران سے آئے نوجوان کا کورونا مثبت
ایران سے آئے نوجوان کا کورونا مثبت

By

Published : Mar 30, 2020, 4:15 PM IST

دراصل 25 مارچ کو ایران سے لائے گئے 277 ممبروں میں سے ایک ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔

اتوار کے روز جب اس نوجوان کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے اور اس کی والدہ کو متھوراداس ہسپتال لایا گیا۔ جہاں دونوں کے نمونے لئے گئے۔

پیر کی صبح جاری کی گئی رپورٹ میں نوجوان مثبت پایا گیا ہے جبکہ اس کی والدہ کا رپورٹ نیگیٹو ہے۔ 41 برس کے اس نوجوان کو متھورداس اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ریاست راجستھان کے جودھپور میں نوجوان کی رپورٹ مثبت آنے کے سبب ضلع انتظامیہ بھی اب پوری طرح سے تیار ہے۔

یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ حکومت سے ہدایات لے کر تمام لوگوں کی جانچ پھر سے کرائی جاسکتی ہے۔

وہیں اتوار کو ایران سے آنے والے 275 بھارتی کی بھی جانچ کرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 'ایران سے لائے گئے بھارتی کو 14 دن کے لئے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ اس دوران ان کی صحت کا بھی روزانہ معائنہ کیا جاتا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے بھارت آنے کے بعد بھی ان کے جسم میں انفیکشن پیدا ہوسکتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details