اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوان نے ماچس کی تیلیوں سے اجمیر کی درگاہ بنائی - درگاہ کا نقشہ ماچس کی تیلیوں سے

ریاست راجستھان کے ضلع ناگور ہیڈکوارٹر پر رہنے والے ایک نوجوان نے لاک ڈاؤن کا صحیح طریقے سے استعمال کرتے ہوئے حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کا نقشہ ماچس کی تیلیوں سے بنایا ہے۔

نوجوان نے ماچس کی تیلیوں سے اجمیر کی درگاہ بنائی
نوجوان نے ماچس کی تیلیوں سے اجمیر کی درگاہ بنائی

By

Published : May 28, 2020, 5:18 PM IST

نقشہ کو تیار کرنے میں چار دن کا وقت لگا ہے، اس کام کی تعریف ہر شخص کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

نوجوان نے ماچس کی تیلیوں سے اجمیر کی درگاہ بنائی

ناگور کے ضلع ہیڈکوارٹر کے لوہار پورہ علاقے کے رہنے والے صدام حسین نے بتایا کہ جب لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا تو اس کے دماغ میں ایک خیال آیا کہ کیوں نہ لاک ڈاؤن کا صحیح استعمال کرتے ہوئے کچھ الگ کام کیا جائے اس لیے میرے دماغ میں درگاہ کا نقشہ بنانے کا خیال آیا اور میں نے یہ نقشہ تیار کر دیا۔ اس کے لیے میرے ساتھ دوستوں نے بھی میرا تعاون کیا ہے۔

صدام نے بتایا کہ ماچس کی تیلیوں سے درگاہ کا نقشہ بنانے میں پانچ سو روپے کا خرچ آیا ہے اور دو سو کے قریب ماچس کی تیلیاں لگی ہیں، جب سے ماچس کی تیلیوں کا یہ نقشہ بن کر تیار ہوا ہے، اس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details