اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bolero and Trailer Collision in Bhilwara بھیلواڑہ میں بولیرو اور ٹریلر کی ٹکر سے ایک نوجوان کی موت - بھلواڑہ میں سڑک حادثہ

ضلع بھیلواڑہ کے تروینی علاقے میں ناگوری پیٹرول پمپ کے قریب منڈل گڑھ سے بھیلواڑہ کی طرف آرہی بولیرو ٹریلر سے ٹکرا گئی جس میں ایک کی موت ہو گئی۔ Bolero and Trailer Collision in Bhilwara

بھیلواڑہ میں بولیرو اور ٹریلر کی ٹکر سے ایک نوجوان کی موت
بھیلواڑہ میں بولیرو اور ٹریلر کی ٹکر سے ایک نوجوان کی موت

By

Published : Nov 9, 2022, 10:07 AM IST

بھیلواڑہ:ریاست راجستھان میں بھیلواڑہ۔ کوٹہ سڑک پر تروینی کے قریب بجری سے بھرے ٹریلر اور بولیرو کے درمیان ٹکر میں بولیرو کے الٹ جانے سے ایک نوجوان کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ منڈل گڑھ پولیس اسٹیشن کے انچارج منوج جاٹ نے بتایا کہ 'منڈل گڑھ سے بھیلواڑہ کی طرف جارہی بولیرو اور سامنے سے آنے والے ٹریلر میں منگل کی رات تروینی علاقے میں ناگوری پیٹرول پمپ کے قریب ٹکر ہوگئی۔ Bolero and Trailer Collision in Bhilwara

اس حادثے میں بولیرو الٹ گئی جب کہ ٹریلر ہائی وے سے نیچے اتر گیا۔ بولیرو میں تین افراد سوار تھے جو اندر پھنس گئے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو بولیرو سے نکال کر منڈل گڑھ اسپتال پہنچایا لیکن راستے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاٹ نے بتایا کہ مرنے والے اور زخمی افراد کا تعلق کریڑا تھانہ سرکل سے بتایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details