اردو

urdu

By

Published : Jun 22, 2021, 7:36 AM IST

Updated : Jun 22, 2021, 7:42 AM IST

ETV Bharat / state

یوگا صحت سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے: یوگا گرو نعیم خان

مولانا آزاد یونیورسٹی کے زیر اہتمام اس پروگرام میں مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سی ای او محمد عتیق نے بتایا کہ یوگا گرو نے پروگرام میں کووڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بہت سے مفید آسنوں کی تعلیم دی۔ انہوں نے اس موقع پر صحت یاب رہنے کے نسخے بتائے۔

یوگا صحت سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے: یوگا گرو نعیم خان
یوگا صحت سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے: یوگا گرو نعیم خان

ریاست راجستھان کے کملا نہرو نگر کے مولانا آزاد کیمپس میں پیر کے روز بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں بین الاقوامی یوگا چاریہ اور انڈین یوگا گرو نعیم خان نے کہا کہ یوگا تعلیم کا ایک طریقہ ہے، جو صحت سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے اور امن اور جوش لاتا ہے۔ بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر وہ یونیورسٹی کے طلباء سمیت دیگر لوگوں کو یوگا کی تعلیم دے رہے تھے۔

یوگا صحت سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے: یوگا گرو نعیم خان

مولانا آزاد یونیورسٹی کے زیر اہتمام اس پروگرام میں مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سی ای او محمد عتیق نے بتایا کہ یوگا گرو نے پروگرام میں کووڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بہت سے مفید آسنوں کی تعلیم دی۔ انہوں نے اس موقع پر صحت یاب رہنے کے نسخے بتائے۔

یوگا صحت سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے: یوگا گرو نعیم خان

انہوں نے اس موقع پر ہنست اتاناسنا، شنشاکسانہ، بھونجاسن، شنکسان، میرودندا آسن، مروڈ آسن، ناڈی شودھن پرنایم، بھرماری، مکراسان جیسے آسن کی تعلیم دی تاکہ لوگ کورونا جیسی مہلک وبا سے بچ سکیں۔

وہیں یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار محمد امین نے بتایا کہ یوگاچاریہ نعیم خان نے جودھ پور کے مہران گڑھ قلعہ کے جسونت تھاڈا میں یوگا اور مراقبہ ورکشاپس کے ساتھ سنہ 2007 میں اپنے یوگا سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سمیت سوئٹزرلینڈ، جرمنی، فرانس، پرتگال، سنگاپور، ملائیشیا، عرب ممالک سمیت کل 40 ممالک میں لاکھوں افراد کے لئے ہزاروں یوگا ورکشاپس کا انعقاد کیا۔

یوگا صحت سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے: یوگا گرو نعیم خان

ڈپٹی رجسٹرار محمد امین نے بتایا کہ یوگا گرو نعیم خان جودھ پور کے مہران گڑھ قلعہ کے جسونت تھاڈے میں روزانہ 5 ہزار افراد کو یوگا کی باقاعدگی سے مشق کراتے ہیں۔ وہ مسلم یوگا گرو کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوگا چاریہ نعیم نے راجستھان کی تمام 65 جیلوں میں بھی یوگا سکھایا ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2021, 7:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details