راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوٹ نے کانگریس کے سینئر رہنما اور اسام کے سابق وزیر اعلی ترون گگوئی کی صحت بگڑنے پر تشویش ظاہر کی۔ انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا"کانگریس کے سینئر رہنما اور اسام کے سابق وزیر اعلی ترون گگوئی کی صحت کے بارے میں بہت تشویش ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکرتا ہوں۔"
86 سالہ تجربہ کار کانگریس سیاست دان ترون گگوئی کو 2 نومبر کو کوویڈ کی پیچیدگیوں کے باعث گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔