اجمیر:اجمیر درگاہ کمیٹی کے زیر اہتمام خواجہ ماڈل اسکول اور ایم بی ڈی کے مشترکہ زیراہتمام ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ workshop on students mental strength In Ajmer
کلاس روم ریگولیشن اینڈ مینجمنٹ پر ورکشاپ نیشنل ایجوکیشن پالیسی اینڈ کلاس روم ریگولیشن اینڈ مینجمنٹ کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ میں اجمیر کی 18 اسکولوں نے حصہ لیا۔
نئی دہلی سے والوں کی کلیدی اسپیکر مہیمہ نیجھاون نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں کو نئی جہتوں کے استعمال کرتے ہوئے تعلیم کی طرف لے جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسائل کو نئی جہتوں سے حل کیا جانا چاہئے،
انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں راجیو کمار شرما( ڈپٹی سیکریٹری سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن )نے اور تیج کمار ورما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:Fir in Jabalpur Ordinance Factory جبل پور میں آرڈیننس فیکٹری میں آتشزدگی، 11 مزدور زخمی
تیج کمار ورما نے اپنے خطاب میں اس طرح کی ورکشاپ کو اساتذہ کی مہارت کی نشو و نما کے لئے اہم قرار دیا جبکہ پرنسپل راجیو اروڑا نے سب کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔workshop on students mental strength In Ajmer