لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی مزدور اسپیشل ٹرین چلا کر مزدوروں کو ان کے آبائی اضلاع بھیجا جارہا ہے۔ اسی درمیان ممبئی کے وسئی سے ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی جانے والی ایک خاتون نے ٹرین میں ہی ایک بچی کو جنم دیا۔ اس وقت جب یہ ٹرین تقریبا 200 کلومیٹر پہلے کوٹہ جنکشن پہنچی تو اس زچگی کو آر پی ایف اور ریلوے ہسپتال کے طبی عملے نے سنبھالا۔
معلومات کے مطابق، وسئی سے بھدوہی جا رہی مزدور اسپیشل ٹرین میں اترپردیش کے ضلع جون پور کے رام پور ندی تحصیل کے گاؤں کٹیسر کی رہائشی سمن کنوجیا اپنے شوہر پرمود کنوجیا کے ساتھ سفر کر رہی تھیں جو حاملہ تھیں۔ صبح 8 بجے وہ ٹرین میں ہی ایک بچی کو جنم دیں۔