ریاست راجستھان کے ضلع الور میں گذشتہ دنوں 26 اپریل کو اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
متاثرہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائکل سے جا رہی تھی تبھی نامعلوم افراد نے الور بائی پاس کے قریب انہیں روک لیا اور سنسان علاقے میں اسے لے جاکر اجتماعی طور پر اس کا ریپ کیا۔ نیز اس کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیر کردیا۔
متاثرہ کے شوہر کے اس کی عصمت تار تار کی گئی۔ پھر اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔
جب متاثرہ پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے گئی تو اس کی شکایت درج نہیں کی گئی۔ جس کے بعد انہوں نے ایس پی کو بھی درخواست دی،لیکن ایس پی نے بھی کوئی قدم نہیں اُٹھایا۔
یہ سارے معاملے گذشتہ ماہ کی 26 اپریل کو پیش آئے۔تھانے کے انچارج کی بروقت کارروائی نہ کرنے کے سبب انہیں برخواست کردیا گیا۔