پولیس افسر درشن سنگھ نے بتایا کہ پرتاپ نگر کے رہنے والے بی جے پی رہنما ونود پھلوانی کے گھر میں صبح اچانک آگ لگی جو تیزی سے پھیلتی ہوئی اوپر کی منزل تک پہنچ گئی۔
آگ اور دھویں کی وجہ سے ونود نے چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
آتشزدگی میں خاتون کی موت انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے جھلسے اور بے ہوشی کی حالت میں گھرسے لوگوں کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا لیکن ونود کی بہن آرتی کا پتہ نہیں چل پایا۔
بعد ازاں جب آگ پر قابو پانے پر وہ غسل خانے میں ملی، جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا بکہ ان کے شوہر اور بیٹی کی نازک حالت ہونے پر انہیں ادھے پور ریفر کردیا گیا۔
ایک اور ونود کے کودنے سے اس کے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی، پولیس نے معاملہ درج کرکے آگے کی کارروائی کررہی ہے۔