بازار کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سٹہ بازوں کے ذریعے جو بھی اندازہ لگایا جاتا ہے یا جو بھی اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں وہ درست ثابت ہوتے ہیں چاہے ان کا تعلق کرکٹ سے ہو یا انتخابات سے۔
جودھپور کا سٹہ بازار کیوں مشہور ہے؟ - سٹہ بازار
بازار نام سنتے ہی ذہن میں روزمرہ کی استعمال کی چیزیں ذہن میں آتی ہیں لیکن راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک بازار ایسا بھی ہے جو سٹہ بازار کے نام سے مشہور ہے، اس بازار کا نام پھلودی سٹہ بازار ہے۔
جودھپور کا سٹہ بازار
اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت اور حکومت بننے کا دعوی کیا گیا تھا اور ویسا ہی ہوا اور کانگریس کو بھرپور اکثریت حاصل ہوئی تھی۔
اور اب عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ سٹہ بازوں کے مطابق راجستھان کی 25 لوک سبھا نشستوں میں سے تقریباً 20 نشستوں پر بی جے پی کامیابی حاصل کرے گی۔