اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ضرورت پڑنے پر پورا کٹ پہن کر کام کرتے ہیں'

کورونا وائرس جیسی مہلک وباء جس سے دنیا بھر میں خوف طاری ہے، ایسے میں اس وباء کے سامنے ریاست راجستھان پولیس کے جوان کافی زیادہ مستعد نظر آرہے ہیں۔ راجستھان کے چپے چپے پر پولیس کے جوان کافی زیادہ مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو انجام دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

By

Published : May 12, 2020, 10:16 PM IST

when needed, we wear and work with full ppe kit in jaipur rajasthan
ضرورت پڑنے پر پورا کٹ پہن کر کام کرتے ہیں

ریاست راجستھان میں پولیس کے جوان کورونا وائرس جیسی وباء کے درمیان اپنی خدمات کو ہر چوراہے، ہر گلی پر انجام دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پولیس کے جوان مستعدی کے ساتھ الگ الگ سفٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ راجستھان سے ملک کے دوسرے ریاستوں میں جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ بھی یہ جوان کافی زیادہ مستعدی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی تعمیل کروانے کے لیے یہ پولیس کے جوان اپنے گھروں کو چھوڑ کر سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں دو سے چار پولیس کے جوانوں کو کورونا بھی ہوا لیکن یہ تمام پولیس کے جوان ابھی بھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کی حفاظت کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

ضرورت پڑنے پر پورا کٹ پہن کر کام کرتے ہیں
درالحکومت جے پور کے مانک چوک پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جتندر سنگھ نے بتایا کہ پولیس کا جو فرض ہے لوگوں کی حفاظت کرنا، اسی فرض کو ہم ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ہمارا پورا خیال رکھا جا رہا ہے جس کسی بھی چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ تمام چیزیں ہمیں مہیا کروائی جا رہی ہیں۔
جتندر سنگھ ایس ایچ او مانک چوک پولیس اسٹیشن جے پور

سنگھ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے گھروں کے باہر سڑکوں پر بنا ضرورت کے گھوم رہے ہیں وہ لوگ اپنا نہیں تو اپنے خاندان کے لوگوں کا خیال رکھیں، کیونکہ کورونا وائرس ایک ایسی وباء ہے جو کبھی بھی کسی کو بھی اپنی گرفت میں لے سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details