اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟ - bakra eid

عیدالاضحیٰ کا تہوار ملک بھر میں پیر کے روز منایا جائے گا۔ عید کے تعلق سے بکرامنڈی لگنی شروع ہو چکی ہے، وہیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی خوب دھوم مچا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

By

Published : Aug 10, 2019, 8:03 PM IST


اس ویڈیو میں بکروں کو شراب پلائی جا رہی ہیں۔ 54 سیکنڈ کے ویڈیو میں صاف طور پر نظر آ رہا ہے کے 3 بکروں کو 4 لوگ مل کر شراب پلا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ شراب بکرے کے وزن میں اضافہ کرنے کے لئے پلائی جا رہی ہیں، حالانکہ یہ ویڈیو کس شہر کا ہے اس بارے میں کچھ کہنا کافی مشکل ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

وہیں اس ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام بھی دیا جا رہا ہے کی اگر آپ بکرے کی خرید فروخت کرتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کے بکرے کو کہیں شراب پلا کر موٹا تو نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام میں شراب حرام ہے۔

مفتی خالد ایوبی مصباحی کا کہنا ہے کہ جانور کو شراب پلانا اتنا ہی حرام ہیں جتنا انسان کے لیے شراب پینا۔

مفتی موصوف کا کہنا ہے کہ جو غذا انسان کے لئے حرام ہوتی ہیں وہ جانور کے لئے بھی حرام ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جو چیز قربانی کے لئے خریدی جارہی ہے اس میں بھی اس طرح سے کرنا غلط ہے، اس لئے ہم پولیس محکمے سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں پر سخت کاروائی کی جائے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details