اردو

urdu

ETV Bharat / state

WelFare Party Of India ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا راجستھان میں 28 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان - اسمبلی انتخابات 2023

راجستھان اسمبلی انتخاب 2023 کے مدںطر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گاWelFare Party Of India

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا راجستھان میں 28 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا راجستھان میں 28 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

By

Published : Oct 22, 2022, 4:58 PM IST

جے پور: ارجستھان میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہے ۔اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ ویلیئر پارٹی آف انڈیا نے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔Welfare Party of India Decide To Field 28 Candidates In Rajasthan Election

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا راجستھان میں 28 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے عہدیداران کی جانب سے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانے میں پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا گیا،

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی سطح کے عہدیداران کا کہنا ہے کے آج ملک میں مہنگائی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے، روزگار کے لئے کوئی بات کرنے والا نظر نہی آرہا ہے،جس موضوع پر بات کرنی چاہیے اس پر کسی کی توجہ نہیں ہے۔مرکزی مودی حکومت ہو یا پھر راجستھان کی کانگریس حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rewa Road Accident مدھیہ پردیش میں خوفناک حادثہ، 15 مزدور جاں بحق، 40 زخمی

عہدیداران کا کہنا ہے کہ نیوز چینل اور اخبارات کے ذریعے بھی ہندو مسلمان کی ہی بات کہی جا رہی ہے،ہم ان تمام موضوعات کو لے کر آئندہ دنوں میں عوام کے درمیان جائیں گے۔ ان موضوعات پر بات کریں گے جس کی وجہ سے عوام کا بھلا ہو سکے،

وہی راجستھان میں اپنے امیدوار اتارنے کے سوال پر عہدیداران کا کہنا تھا کے فی الحال ہم لوگ راجسھتان میں 28 سیٹوں پر امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔Welfare Party of India Decide To Field 28 Candidates In Rajasthan Election

ABOUT THE AUTHOR

...view details