ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں عباسی جماعت کی تنظیم کی جانب سے تین جوڑوں کا نکاح کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں اب عباسی جماعت کے عہدیداران کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں تمام ممبران نے مل کر اپنی برادری کے ترقیاتی منصوبوں کو لے کر چرچا بھی کی۔
اجمیر میں عباسی جماعت کی جانب سے اجتماعی شادی انڈین شیخ عباسی سماج محاسبہ کے بینر تلے اجمیر میں تین غریب بچیوں کا نکاح کرایا جا رہا ہے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے اجتماعی شادی میں بھیڑ نہ ہو، اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔
اجمیر میں عباسی جماعت کی جانب سے اجتماعی شادی گذشتہ برس 51 اور 31 جوڑوں کا اجتماعی نکاح کروانے والی عباسی تنظیم نے کورونا وبا گائیڈلائن کے تحت صرف اس مرتبہ تین جوڑوں کو ابھی اس میں شامل کیا ہے جس میں ہر دلہن کو اس کی زندگی گزر بسر کے اعتبار سے 62 گھریلو تحفہ بھی دیے جائیں گے۔
عباسی جماعت کی طرف سے ہر برس اجتماعی شادی کا پروگرام کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رواں برس بھی خالی نہ جائے اس لیے کووڈ 19 کا خیال رکھتے ہوئے صرف تین جوڑوں کا نکاح پانچ نومبر کو شادی ہال میں کیا جائے گا۔