اس میں ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سمیت راجیہ سبھا انتخاب کے انچارج رنجیت سرجیوالا، نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور راجہ سبھا راجستھان سے امیدوار وینے گوپال نے شرکت کی۔
پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ کورونا وبا کے درمیان مودی حکومت جمہوریت کو ختم کرنے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے یہی چاہتے ہیں کی کانگریس کا نام و نشان ختم ہوجائے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ۔
ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ مودی اور شاہ کی جوڑی جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔