ریاست راجستھان کے بارا ضلع میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے وسیم اکرم کو ضلع صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
کیمپس فرنٹ آف انڈیا راجستھان کے ریاستی صدر عابد حسین کی جانب سے اس عہدے پر وسیم اکرم کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آج بارا ضلع میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا۔
کیمپس فرنٹ آف انڈیا راجستھان کے ریاستی سیکریٹری محمد ارشاد نے بتایا کہ کیمپس فرنٹ آف انڈیا ریاستی صدر عابد حسین کی قیادت میں بارا ضلع کی کمیٹی کا اعلان کیا گیا، جس میں وسیم اکرم کو ضلع صدر، شعیب خان کو جنرل سیکریٹری، محمد افاق کو سیکریٹری، سلمان گوری کو کھجانچی، صابر شیخ کو میڈیا انچارج اور ذیشان عمران، ریحان سید کو رکن منتخب کیا گیا ہے۔