راجستھان کی 90 فیصد درگاہیں جو مسلم وقف بورڈ کے زیر اہتمام ہیں، ان تمام درگاہوں پر وقف کمیٹیز میں تبدیلی لائی جائے گی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کے دوران وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کہا 'جب بھی راجستھان مسلم وقف بورڈ کے ممبروں اور دیگر لوگوں کا اجلاس ہو گا اس میں ہم نئی کمیٹیز تشکیل دیں گے۔
انہوں نے بتایا 'یہ اجلاس آنے والے دس یا پندرہ روز میں ہو جائے گا اور جلدی تبدیلیاں نظر آئیں گی'۔