راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے سی اسکیم ا علاقہ میں واقع مسجد رجڈینسی کی زمین پر راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے ہوسٹل بنائے جانے کے فیصلے پر وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ 'کچھ لوگ بنا کسی وجہ کے غلط خبر کو وائرل کر رہے ہیں، اگر کسی کو کچھ بھی تکلیف ہے تو وہ مجھ سے آکر ملاقات کرے، ہم کبھی بھی یہ نہیں چاہتے کہ یہاں پر کسی طرح کا کوئی مسلہ پیدا ہو، آپس میں کسی طرح کے جھگڑے ہوں۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'مسجد کمیٹی کے صدر کو ایک مرتبہ مجھ سے آکر پورے معاملے پر تفصیل سے بات کرنی چاہئے تھی، اگر مجھ سے آکر بات کرتے تو مجھے بھی اچھا لگتا لیکن صدر صاحب کو میڈیا میں آنے کا کچھ زیادہ ہی شوق ہے، وہ کیا کہتے ہیں اس بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔'
انہوں نے صدر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں میڈیا کے سامنے اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہئے، اس طرح کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔'