اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: 50 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار - انعامی بدمعاش پپو گرجر

ضلع دھول پور پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار کا انعامی بدمعاش اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔

راجستھان: 50 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار
راجستھان: 50 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Apr 8, 2020, 11:34 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور علاقے میں منگل کے روز پولیس نے تصادم کے دوران 50 ہزار کا انعامی بدمعاش پپو گرجر اور اس کے ساتھی کلو گرجر کو گرفتار کیا ہے۔

ڈاکو پپو گرجر راجستھان کے ٹاپ 10 مجرموں میں شامل رہا ہے۔ جو 15 برس سے پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا۔ ایک طویل وقفے کے بعد پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دھول پور پولیس نے ڈاکو پپو کے بڑے بھائی جگن اور ڈاکو لال سنگھ گجر کو گرفتار کرکے پہلے ہی جیل بھیج چکی ہے۔

باڑی صدر پولیس کے ذریعے ڈاکو سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ڈی آئی جی بھرت پور رینج لکشمن گوڑ بھی اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد دھول پور پہنچ گئے۔ پریس کانفرنس میں معلومات دیتے ہوئے ایس پی مریدل کچچھاوا نے بتایا کہ دھول پور پولیس نے گزشتہ 3 ماہ سے ڈاکوؤں، مجرموں اور بدمعاشوں کو پکڑنے کی مہم شروع کی تھی۔

گزشتہ 3 ماہ کے دوران دھول پور پولیس نے ڈاکو موہر سنگھ، ڈاکو چھیلا سمیت آدھے درجن بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ حال ہی میں بسئی ڈانگ تھانہ علاقے کے کروا پور گاؤں کے قریب بدمعاش پپو گجر گینگ اور پولیس کے مابین ایک تصادم ہوا تھا۔ جس میں بدمعاش پپو گجر اپنے ساتھیوں سمیت جنگلوں میں فرار ہوگیا۔

ایس پی نے بتایا کہ بدمعاش کی گرفتاری کے لیے مخبر کا جال پھیلایا گیا تھا۔ پولیس کو مخبر کے ذریعہ اطلاع دی گئی تھی کہ پپو گجر اور اس کا ساتھی کلو گجر مغلپورہ کے جنگلات کے قریب دیکھا گیا ہے۔ مخبر کی اطلاع پر ڈی ایس ٹی ٹیم، منیٰا پولیس اسٹیشن، بسئی ڈانگ پولیس اور باڑی تھانہ پولیس اسٹیشن پہنچی۔

پپو گجر پر قتل، لوٹ، ڈکیتی، بھتہ خوری، ڈکیتی کی منصوبہ بندی، اغوا اور پولیس کے ساتھ تصادم کے تقریبا پانچ درجن مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ پپو گجر کا ساتھی کلو عرف بیجناتھ کے خلاف بھی سنگین مقدمات ہیں۔ پولیس نے دونوں کو تحویل میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

وہیں ڈی آئی جی لکشمن گوڑ نے کہا کہ پپو گجر کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن مسلسل جاری رہے گا۔ فی الحال، رام ولاس گینگ اور بھرت گجر گینگ فرار ہیں۔ جس کی گرفتاری کا پولیس نے دعوی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details