اردو

urdu

ETV Bharat / state

وشنو دت خودکشی معاملہ، سی بی آئی کے سپرد - معاملے کی تحقیقات

راجستھان کے چورو میں واقع راج گڑھ پولیس اسٹیشن کے افسر وشنو دت وشنوئی کی لاش 23 مئی کو ان کے سرکاری کوارٹر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔

وشنو دت خودکشی معاملہ: اشوک گہلوت نے سی بی آئی اینکوائری کا حکم دیا
وشنو دت خودکشی معاملہ: اشوک گہلوت نے سی بی آئی اینکوائری کا حکم دیا

By

Published : Jun 4, 2020, 6:58 PM IST

واقعے کی اطلاع ملنے پر محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ ڈی جی پی بھوپیندر سنگھ یادو نے ایک اے ڈی جی سطح کے افسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے راج گڑھ جائیں۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ ایک طرف بی جے پی کانگریس پر تنقید کر رہی ہے تو دوسری طرف بی ایس پی نے بھی اس سلسلے میں سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا تھا۔ تاہم ، ان سبھی کے درمیان جمعرات کے روز وزیر اعلی اشوک گہلوت نے معاملہ سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details