اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ میں حضرت صدیق اکبرؓ کے یوم وصال کا اہتمام

اجمیر شریف درگاہ میں امیر المومنین سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وصال منایا گیا۔ اس موقعے پر خادم خواجہ انجمن معینیہ فخریہ چشتیہ کی جانب سے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اجمیر درگاہ میں یوم وصال کا اہتمام کیا گیا
اجمیر درگاہ میں یوم وصال کا اہتمام کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 1:19 PM IST

Updated : Jan 6, 2024, 2:02 PM IST

اجمیر درگاہ میں یوم وصال کا اہتمام کیا گیا

اجمیر: عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں اسلام کے اول خلیفہ جناب سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وصال منایا گیا جس میں درگاہ کے خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے محفل اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اسلام کے اول خلیفہ، نبی کے یار غار امیر المومنین سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وصال اجمیر شریف درگاہ میں منایا گیا۔ اس موقعے پر خادم خواجہ انجمن معینیہ فخریہ چشتیہ کی جانب سے خاص و عام سبھی زائرین کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

کنوینر سید محمد رئیس احمد چشتی اور سید معین ہاشمی کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چار خلیفہ اس دنیا میں تشریف لائے، جنہوں نے ان کے بعد اسلام اور امت رسول اللہ کے لیے دین کا کام انجام دیا۔ اس میں اول خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ہیں اور انہی کی نیاز اسلامی ماہ جمادی الثانی کی 22 تاریخ کو دلائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2023 کی آخری چھٹھ شریف فاتحہ، زائرین کی بڑی تعداد میں زائرین اجمیر درگاہ پہنچی

گیانواپی کی سروے رپورٹ عام کی جائے گی یا نہیں، آج عدالت کا فیصلہ متوقع

اس خاص موقعے پر سید معین ہاشمی خادم درگاہ شریف اجمیر، سید حر چشتی خادم درگاہ شریف اجمیر اور صدام حسین شیخ زائر احمد آباد گجرات نے میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھی۔ اسی طرح انجمن کی جانب سے درگاہ حضرت خواجہ صاحب بعد معمولی استانہ محفل کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں حضرت ابوبکر صدیق کی سیرت اور زندگی پر بیان کیا جاتا ہے۔ ملک بھر سے درگاہ پہنچے زائرین نے بھی اس نیاز و نظر میں شرکت کی۔

Last Updated : Jan 6, 2024, 2:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details