اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اہلکار کی تلواربازی کا ویڈیو وائرل - اننت چترداشی کے جلوس

ریاست راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ میں ایک پولیس اہکار کا ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں وردی پہن کر تلوار کے کرتب دکھا رہے ہیں۔

پولیس اہلکار کی تلواربازی کا ویڈیو وائرل

By

Published : Sep 14, 2019, 2:31 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:06 PM IST

حالاں کہ حکومت کی جانب سے پولیس افسران کو ہدایت دی گئی تھی کہ وردی کے وقار کو دھیان میں رکھیں۔

لیکن اس وائرل ویڈیو میں تھانیدار تلوار بازی کرتے نظر آرہے ہیں۔

پولیس اہلکار کی تلواربازی کا ویڈیو وائرل


ریاست راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ کے نمباہیڑا قصبے میں اننت چترداشی کے جلوس کے دوران ایک پولیس افسر ہمانشو سنگھ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ وردی پہن کر تلوار بازی کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضع رہے کہ اننت چترداسی کے موقعے پر قصبے میں گنیش اتسو تہوار کے موقع پر لوگ اپنی اپنی کرتب بازیوں کا مظاہرہ کررہے تھے۔

مقامی لوگوں نے جب پولیس افسر کو تلواربازی کے لیے کہا تو پولیس افسر جوش میں آکر وردی میں ہی اپنا کرتب دکھانے لگے۔


واضع رہے کہ اس سے قبل بھی، ادے پور کے کوٹڈہ پولیس افسر کا بھی ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ اپنی ہونے والی بی بی سے رشوت لیتے دکھائی دے رہے تھے۔

جس کے بعد محکمہ پولیس نے انہیں نوٹس جاری کر دیا تھا،ا اور ساتھ ہی کسی بھی پولیس افسر کو وردی کی وقار کو مدنظر رکھنے کی ہدایت بھی دی تھی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details