یہ جانچ ریاست کی دو بڑی ایجنسیاں دی اسپیشل آپریشنز گروپ(The Special Operations Group) یعنی ایس او اور اینٹی کرپشن بیورو( Anti Corruption Bureau ) یعنی اے سی بی کر رہی ہیں۔
راجستھان ایس او جی اور راجستھان اے سی بی کی جانب سے عدالت میں آڈیو کلپ جمع کرنے کے لیے اپیل دائر کردی گئی ہے۔
اس حقیقت کو چیک کرنے کے لئے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کلپ جعلی کلپ ہے یا نہیں۔
عدالت نے دونوں ایجنسی کے ذریعہ صوتی نمونہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کلپس کو چیک کرنے کے لئے صوتی نمونہ ریکارڈ کرنا بہت ضروری ہے۔