اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسپیکر سی پی جوشی اور ویبھو گہلوت کی گفتگو کا ویڈیو وائرل - ریاست راجستھان کے سیاسی کشمکش

ریاست راجستھان کے سیاسی کشمکش کے درمیان ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں پھر تیز ہو گئی ہیں۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت
وزیر اعلی اشوک گہلوت

By

Published : Jul 30, 2020, 5:40 PM IST

اس میں اسپیکر سی پی جوشی اور ویبھو گہلوت کے مابین ایک سیاسی گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں پھر تیز ہو گئی ہیں۔

ویڈیو اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بیٹے کے درمیان ہے۔

اسپیکر سی پی جوشی اور ویبھو گہلوت کی گفتگو کا ویڈیو وائرل

اس میں وہ ریاست کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

اس میں اسپیکر جوشی ویبھو گہلوت سے یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ معاملہ مشکل ہے۔اگر 30 افراد چلے جاتے ہیں تو حکومت گر جائے گی۔

یہ ویڈیو 29 جولائی کو اسپیکر سی پی جوشی کی سالگرہ کی ہے۔

جب ویبھو گہلوت انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

اس دوران بند کمرے میں ان دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔

ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ اسپیکر کے کچھ عملے نے اسے خفیہ طور پر ریکارڈ کیا ہے اور اسے سوشل میڈیا پر اشتراک کر دیا۔

ویڈیو کی گفتگو واضح نہیں ہے، تاہم کچھ الفاظ صاف سنائی دے رہے ہیں۔

تاہم ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی سچائی کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:راجستھان: کورونا کے سبب یوم آزادی کے موقع پر نہیں ہوگا ایٹ ہوم پروگرام

اس ویڈیو کے وائرل ہونے سے جس طرح بحث و مباحثہ شروع ہو گیا ہے اس میں اسپیکر کے عہدے کے ساتھ ساتھ پوری حکومت کے کام کاج پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details