اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: مرغا کھاتے ہوئے شیر کی ویڈیو وائرل - مرغی کھا رہے شیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل

سوائی مادھو پور رنتھمبور ٹائیگر پروجیکٹ میں ایک بار پھر شیروں اور جنگلی حیات کی صحت سے کھلواڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ رنتھمبور ٹائیگر پروجیکٹ کے علاقے فلودی علاقے میں زون نمبر 10 کے قریب رات سڑک کنارے شیر مردیہ مرغی کو کھاتے ہوئے پایا گیا۔

راجستھان: مرغی کھاتے ہوئے شیر کی ویڈیو وائرل
راجستھان: مرغی کھاتے ہوئے شیر کی ویڈیو وائرل

By

Published : Jun 13, 2021, 12:17 PM IST

مرغی کھا رہے شیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات میں بھی ہلچل مچ گئی۔اگر ذرائع کی مانے تو کھنڈار روڈ پر پھلودی علاقے میں زون نمبر 10 کے قریب گزشتہ شب ایک شیر جنگل سے نکلا۔ شیر کافی دیر تک سڑک پر چلتا رہا اور اس کے بعد شیر سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں پڑی مردہ مرغا -مرغی کے پاس بیٹھ گیا۔ جہا وو تقریباً آدھے گھنٹے تک مرغی کو کھاتا رہا۔ پھر کچھ وقت کے بعد وہ واپس جنگل میں لوٹ گیا۔

راجستھان: مرغی کھاتے ہوئے شیر کی ویڈیو وائرل

محکمہ جنگلات کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش پولٹری فارم سے مرغا- مرغی لے کر گاڑیاں آتی رہتی ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ ان مرغا -مرغیوں کے بعد سڑک کے کنارے پھینک دیے گئے ہوں۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیر کو سڑک پر چلتے ہوئے اور مردہ مرغا -مرغی کو کھاتے ہوئے دیکھا تو سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔
اسی کے ساتھ محکمہ جنگلات کے مطابطق اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ شیر کس نسل کا تھا، اگر ذرائع کی مانے تو امکان ہے کہ شیر 34 یعنی کمبھا نسل کا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details