اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا ویڈیو وائرل - صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ اجمیرشریف میں زائرین کے ساتھ مارپیٹ

ریاست راجستھان کے صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ اجمیرشریف میں زائرین کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔

اجمیر: خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا ویڈیو وائرل

By

Published : Sep 22, 2019, 8:28 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:15 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں خاتون کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہوا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں درگاہ کمیٹی کی ایک خاتون اہلکار درگاہ میں کئی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد درگاہ سے جڑے عقیدت مندوں میں بےحد ناراضگی ہے۔

خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا ویڈیو وائرل

صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ اجمیر میں گزشتہ شب اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگیا، اس ویڈیو میں درگاہ کمیٹی کی ملازمہ سے مارپیٹ کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے، موقع پر موجود درگاہ کمیٹی کے حفاظتی افسر بھی موجود تھے۔

اسی درمیان دو عورتوں کو جھگڑا کرتا دیکھ موقع پر موجود زائرین نے جھگڑے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

درگاہ کمیٹی کے نمائندوں کے مطابق 'مذکورہ خاتون پنکھا جھل کر لوگوں سے پیسے کماتی ہے، اسی سلسلے میں اسے کئی بار سمجھایا گیا کہ عقیدت مندوں پر پنکھا جھلنے کا پیسہ نہ لے لیکن وہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوئی اور جھگڑے کرنے لگی۔

وہیں دوسری جانب درگاہ کے خادم سید الدین صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ 'درگاہ کمیٹی کے نمائندے اور ان کے اہلکار زائرین سے اس طرح کی بدسلوکی کرتے رہتے ہیں۔'

درگاہ کمیٹی کو اپنے اہلکار اور چپراسیوں کو ہدایت دینا چاہیے کہ وہ زائرین کے ساتھ بدسلوکی نہ کریں بلکہ اچھے سلوک سے اپنے کردار کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار کمیٹی کے چپراسیوں اور نمائندوں کے ذریعہ زائرین کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے سامنے آتے رہے ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details