ریاست راجستھان کے اجمیر کے اسکولوں میں انتظامیہ کی جانب سے 15 سال سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے پیر سے کورونا ویکسینیشن مہم Vaccination Drive For 15 - 18 Age Group کی شروعات کی گئی ہے۔
اس کورونا ویکسینیشن مہم Vaccination Drive میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین بھی آئے۔ ویکسینیشن ٹیم کے ممبران نے بچوں کو ویکسین لگانے کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ ویکسین لگوانے کے بعد بچے بھی بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ والدین نے بھی اس قابل تحسین اقدام پر اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔