ریاست راجستھان کے جودھ پور میں نابالغ کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام باپو نے اپنے عقیدت مندوں کو ہولی پر ایک پیغام بھیجا ہے۔
یہ پیغام جودھپور جیل سے آڈیو کے ذریعے باہر آیا ہے. جس میں آسا رام باپو نے کہا ہے کہ 'میں جودھپور سے بول رہا ہوں'۔ اس آڈیو میں آسارام باپو نے اپنے تمام ستسنگ سے ہولی پر قدرتی رنگوں کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔
آسارام نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ پھولوں سے ہولی کھیلیں، اس میں 140 بیماریوں کو ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔ جبکہ کیمیکل سے بنے رنگوں سے ہولی کھیلنے سے آپ کو نقصان ہوگا۔