ہر برس اسلامی سال کی دسویں ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو ان کا عرس مبارک عقیدت احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
کل اتوار اور پیر کے روز ان کا عرس منایا جائیگا۔ ان کے عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لئے کثیر تعداد میں عقیدت مندوں کا ہجوم بھی ناگور پہنچا کرتا ہے۔ لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے مسلسل دوسری مرتبہ ایسا ہورہا ہے کہ عرس مبارک دھوم دھام کے ساتھ نہیں منایا جائے گا۔
جن لوگوں کو حکومت کی جانب سے یہاں پر خدمت کے طور پر مقرر کیا گیا ہے وہی تمام لوگ یہ عرس منائیں گے اور تمام رسم و روایت کو مکمل کیا جائے گا۔