اجمیر شریف درگاہ میں آج خواجہ غریب نوازؒ کی چھٹی شریف کے موقع پر فاتحہ خوانی اور قل کی رسم انجام دی گئی۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کی جانب سے صوفیانہ محفل کا بھی اہتمام کیا گیا۔
غریب نوازؒ کی بارگاہ میں ایک کروڑ 7 لاکھ 786 سورہ یٰسین کا نذرانہ - صوفی حضرت خواجہ غریب نوازؒ
صوفی حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں عقیدت مند اپنے اپنے انداز سے تحفے و نذرانے پیش کرتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل ذکر مصطفیٰ تنظیم کی جانب سے ایک کروڑ سات لاکھ 786 سورہ یٰسین کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
غریب نوازؒ کی بارگاہ میں ایک کروڑ 7 لاکھ 786 یسین کا نذرانہ
اس موقع پر عقیدت مندوں نے نمازوں کی پابندی اور قرآن پاک کی تلاوت و درود شریف کثرت سے پڑھنے کا عہد کیا۔ محفل میں سوا کروڑ سورہ یٰسین اور لاکھوں بار درود شریف کے ورد کا نذرانہ غریب نواز کی خدمت میں پیش کیا گیا جسے پیر عبدالمنان شیخ خدمتگار، درگاہ نے سراہا۔
اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید عارف حسین اشرفی نے تمام عقیدت مندوں کی دستاربندی کی اور ان کے افراد خاندان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں کی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کا خاص اہتمام کیا گیا۔