حضرت شاہ محمد بدیع الدین قطب المدارؒ کا مزار شریف مخن پور یوپی میں ہے جبکہ آپ کا چلّہ شریف اجمیر کی دو ہزار فٹ بلند پہاڑی پر واقع ہے جہاں ہر سال دو روزہ عرس Urs of Hazrat Shah Muhammad BadiudDin Qutb al-Madara تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔
قطب المدارؒ کی سیریا کے حلب میں 242 ہجری یعنی 856 عیسوی میں دلادت ہوئی۔ آپ کے والد حضرت علی البی اور والدہ فاطمہ ثانیہ تھیں، جبکہ آپ کو حضرت بایزید بسطامیؒ مریدی و بیعت کا شرف حاصل ہوا۔
دین اسلام کی خدمت کے لیے آپ سیریا سے بھارت آگئے۔ یہاں گجرات, اترپردیس اور راجستھان کے اجمیر میں آپ نے چلہ کشی کرتے ہوئے عبادات میں مصروف رہے۔