اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی رضی اللہ تعالی عنہ کی درگا سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے دو ہزار فٹ کی بلندی وادی پر واقع ہے۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی رضی اللہ تعالی عنہ کا دو روزہ عرس مبارک اجمیر کی 2000 فٹ بلند پہاڑی پر منعقد کیا گیا۔ اس کا آغاز چادرپوشی کے ساتھ بڑے پیر کا چلا کے متولی سید افسر علی کی صدارت میں ہوا جہاں ملک بھر سے عقیدت مند چاند کی 9، 10 اور 11 ویں شریف کو عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لیے پہنچتے ہیں۔ Hazrat Shaikh Abdul Qadir Gilani URS in Ajmer Rajasthan
Shaikh Abdul Qadir Gilani Urs اجمیر میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے دو روزہ عرس مبارک کا اہتمام - بڑے پیر کا چلا کے متولی سید افسر علی
عالمی شہرت یافتہ بزرگ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی رضی اللہ تعالی عنہ کا دو روزہ عرس مبارک اجمیر کی 2000 فٹ بلند پہاڑی پر منعقد کیا گیا۔ اس کا آغاز چادرپوشی کے ساتھ بڑے پیر کا چلا کے متولی سید افسر علی کی صدارت میں ہوا۔ URS Mubarak
یہ بھی پڑھیں:Jashne Nabi Programme اجمیر میں جشن نبی پاک کا انعقاد
خصوصی طور پر گیارہویں شریف کی شب پر محفل کی جاتی ہے اور نعت ومنقبت کا سلسلہ شب بھر چلتا ہے۔ اگلے روز دن میں ایک بجے محفل سماع اور کل کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ اس میں کثیر تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں اور منت مراد ے مانگتے ہیں۔ قابل غور ہے کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کا مزار اقدس بغداد شریف میں واقع ہے جو لوگ وہاں نہیں پہنچ پاتے ہیں وہ اجمیر شریف کی دو ہزار فٹ بلند اس پہاڑی پر بڑے پیر صاحب کے چلا شریف پر ان کا عرس مناتے ہیں اور شرکت کرتے ہیں۔ Shaikh Abdul Qadir Gilani Urs