حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کا سالانہ عرس 14 مارچ سے جھنڈے کی رسم کے ساتھ شروع ہوا جو 23 مارچ تک جاری رہے گا۔
101 فٹ اونچے بلند دروازے پر عبدالمنان شیخ نے عقیدت مندوں کے ساتھ جھنڈے کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان اور بھارت سے کورونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔
صوفی، قلندر، پیر ، فقیر عقیدت مندوں نے جھنڈے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جلوس نکالا۔ اس میں صوفیانہ قوالی اور ملنگوں کے حیرت انگیز کارنامے دیکھے گئے۔
جھنڈے کی رسم میں مقامی لوگوں کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں سے آئے زائرین نے بھی شرکت کی اور خواجہ فخرالدین کے مزار پر منتیں، مرادیں اور دعائیں کیں۔