اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ajmer Dargah Urs 2023 کایڑ وشرام استھلی میں ستر ہزار سے زائد زائرین کے قیام کا انتظام - راجستھان نیوز

اجمیر میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے 811 ویں عرس میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کے لیے کایڑ وشرام استھلی پر تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں تقریباً 70 ہزار زائرین قیام کیے ہوئے ہیں۔ Urs Khwaja Garib Nawaz

URs
URs

By

Published : Jan 29, 2023, 11:09 AM IST

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کا 811 واں عرس جاری ہے۔ اس مرتبہ عرس کے موقع پر بڑی تعداد میں زائرین اجمیر پہنچ رہے ہیں۔ اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ کایڑ وشرام استھلی میں تقریباً 70,000 زائرین قیام پذیر ہیں۔ اونچائی سے کایڑ وشرام استھلی کا نظارہ کیا جائے تو ایسا لگتا ہے جیسے یہاں زائرین کا کوئی گاؤں آباد ہوگیا ہو۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں ملک بھر سے مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد ایک ہی جگہ قیام کیے ہوئے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے کایڑ وشرام استھلی کا دورہ کیا اور انتظامات سے متعلق درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران سے خاص بات چیت کی۔

ملک و دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد خواجہ غریب نواز سے عقیدت رکھنے والے لوگ افراد موجود ہیں، عرس کے موقع پر عقیدت مندوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خواجہ کی چوکھٹ پر حاضری دیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک و دنیا سے لاکھوں عقیدت مند اپنی آرزوؤں اور تمناؤں کے ساتھ اجمیر آتے ہیں یہاں زائرین گیسٹ ہاؤس اور دھرم شالوں میں قیام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ لوگ درگاہ کے علاقے میں موجود رہائشی مکانات میں کرائے پر کمرے لے کر قیام کرتے ہیں۔ جبکہ زائرین کا ایک بڑا طبقہ ایسا بھی ہے جو کہ کایڑ وشرام استھلی میں قیام پذیر ہے۔ کایڑ وشرام استھلی میں زائرین کی رہائش، کھانا، طبی سہولت، سیکورٹی، صفائی، بازار اور آنے جانے تک کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے کایڑ وشرام استھلی کا دورہ کیا۔ کایڑ وشرام استھلی کے باہر ایک ہزار سے زائد بسیں کھڑی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً 70 ہزار زائرین کایڑ وشرام استھلی پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بتایا گیا کہ آج رات کایڑ وشرام استھلی پر زائرین کی تعداد 80 سے بڑھ کر 90 ہزار ہو جائے گی، کیونکہ یہاں زائرین کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

آج (اتوار) کو خواجہ غریب نواز کی چھٹی ہے۔ آج ان کے چھوٹے کُل کی رسم ادا کی جائے گی۔ عرس کی یہ رسم سب سے اہم ہوتی ہے۔ اس میں حصہ لینے کے لیے زائرین کیوڑا اور گلاب پانی کے ساتھ درگاہ پہنچ رہے ہیں، جو پوری درگاہ کو کیوڑا اور گلاب پانی سے دھوئیں گے۔ کلُ کی رسم کے بعد زائرین واپس لوٹ جائیں گے۔ درگاہ کمیٹی کے صدر سید شاہد حسن رضوی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے درگاہ کمیٹی عرس سے 3 ماہ قبل تیاریاں شروع کر دیتی ہے۔ کایڑ وشرام استھلی پر زائرین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس بار عرس سردیوں کے موسم میں آیا ہے۔ ایسے میں زائرین کو سردی سے بچانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حجاج کو ٹھنڈی ہواؤں سے بچانے کے لیے بڑے گنبد اور ہاسٹل واٹر پروف سیٹوں سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

درگاہ کمیٹی کے نائب صدر منور خان نے بتایا کہ ملک کے کونے کونے سے زائرین آکر کایڑ وشرام استھلی پر ٹھہرے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال بھر محنت کرکے غریب طبقے کے لوگ رقم جمع کرتے ہیں اور ٹور آپریٹروں سے رابطہ کرتے ہیں اور بسوں کے ذریعے اجمیر آتے ہیں۔ درگاہ کمیٹی کے معاون ناظم عادل کا کہنا ہے کہ کایڑ وشرام استھلی پر تقریباً ایک ہزار بسوں کا مجمع لگا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں زائرین ٹرینوں کے ذریعے بھی اجمیر پہنچے ہیں۔ ایک رجب سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو جمعہ سے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج خواجہ غریب نواز کی چھٹی ہے۔ کلُ کی رسومات ادا کرنے کے بعد زائرین اپنے گھر واپس جانا شروع ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :URS In Ajmer Sharif خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811 ویں سالانہ عرس کا سلسلہ جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details