اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Government In Jaipur: جے پور میں اردو اساتذہ تنظیم نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا - اردو کی بدحالی کو لے کر احتجاجی مظاہرہ

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم Rajasthan Urdu Teachers Association کی جانب سے جے پور میں اردو کی بدحالی کے معاملے پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ہی بچوں کی اردو کی کلاس لگائی۔ Protest Against Government In Jaipur

Protest Against Government In Jaipur: جے پور میں اردو اساتذہ تنظیم نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا
Protest Against Government In Jaipur: جے پور میں اردو اساتذہ تنظیم نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا

By

Published : Mar 4, 2022, 7:24 PM IST

جے پور:راجستھان اردو اساتذہ تنظیم Rajasthan Urdu Teachers Association کے ریاستی صدر امین قائم خانی اردو کی تعلیم بچوں کو دیتے ہوئے نظر آئے۔

اس دوران راجستھان حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی، وہیں جے پور کلیکٹر کو ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔

Protest Against Government In Jaipur: جے پور میں اردو اساتذہ تنظیم نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا

وہیں احتجاج میں راجستھان اردو اساتذہ نظیم Rajasthan Urdu Teachers Association کے ارکان سمیت مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور کثیر تعداد میں اسکول کے بچے شامل رہے۔

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے بتایا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت Rajasthan Congress government کی جانب سے سنہ 2014 میں جو بجٹ اقلیتی طبقے اور اردو کے فروغ کے لیے اعلان کیا گیا تھا، انہیں ابھی تک پورا نہیں کیا گیا۔ اس لیے راجستان میں اردو کافی بد حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اردو زبان پر زبوں حالی کا سایہ : امین قائم خانی

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اردو کی جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اس لیے ہم لوگ سڑکوں پر اترے ہیں اور احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ Protest Against Government In Jaipur

ABOUT THE AUTHOR

...view details