احتجاجی مظاہرہ کی قیادت راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے کی۔ احتجاجی مظاہرے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ان تمام لوگوں کو واپس اپنے گھروں کی جانب روانہ کیا۔
راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے نائب صدر ذوالفقار علی خان کا کہنا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت کی جانب سے اردو کو نظرانداز کیا جا رہا۔ اس طرف حکومت کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے 18 جنوری پیر کے روز بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا اور انہیں بیدار کرنا ضروری ہے۔