اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: اردو اساتذہ نے راجستھان حکومت کے خلاف محاذ کھولا - راجستھان کی سرکاری اسکولز میں اردو

امن قائم خانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے 'اردو تعلیم کو سرکاری اسکولز میں بند کر دیا ہے۔ اس کے خلاف راجستھان کے چورو، سیکر اور ناگور سمیت دیگر مقامات پر ہم لوگوں کی جانب سے محلہ سبھا کا انعقاد کیا جا رہا ہے، الگ الگ طرح کے پروگرام اور احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔'

راجستھان: اردو اساتذہ نے راجستھان حکومت کے خلاف مورچہ کھولا
راجستھان: اردو اساتذہ نے راجستھان حکومت کے خلاف مورچہ کھولا

By

Published : Feb 13, 2021, 5:04 PM IST

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کی جانب سے کانگریس حکومت کے خلاف دوبارہ سے محاذ کھول دیا گیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ راجستھان کی سرکاری اسکولز میں اردو کے خراب حالات، سرکاری اسکولز میں اردو کی درسی کتابیں نہیں پہنچنے، اردو اساتذہ کی تقروریاں نہیں کرنے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے عوام کو بیدار کرنے کے مقصد کے ساتھ یہ محاذ کھولا گیا ہے۔

راجستھان: اردو اساتذہ نے راجستھان حکومت کے خلاف مورچہ کھولا

اسی مقصد کے ساتھ راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ذمہ داران راجستھان کے مختلف مقامات پر جا کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں اور حکومت کے خلاف ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

راجستھان: اردو اساتذہ نے راجستھان حکومت کے خلاف مورچہ کھولا

اس کے خلاف راجستھان کے چورو، سیکر اور ناگور سمیت دیگر مقامات پر ہم لوگوں کی جانب سے محلہ سبھا کا انعقاد کیا جا رہا ہے، الگ الگ طرح کے پروگرام اور احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔'یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی پارلیمانی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے: نرملا سیتا رمن

انہوں نے کہا کہ ہمارا جو مطالبہ ہے وہ مدرسہ تعلیم اور اردو تعلیم سے متعلق ہے۔ حکومت نے اردو تعلیم کو سرکاری اسکولوں میں بند کر دیا ہے۔ مدرسہ پیرا ٹیچر کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ مدرسہ پیرا ٹیچر کو انتخابی منشور میں پرمانینٹ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن آج تک نہیں کیا گیا۔ ان تمام باتوں کو لے کر ہم عوام کے درمیان جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details