اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو اساتذہ نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی - اردو اساتذہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

ریاست راجستھان کے اردو اساتذہ نے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی اور اردو سے متعلق پریشانیوں کے بارے میں بتایا۔

اردو اساتذہ نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی، متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 2, 2019, 10:57 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:49 AM IST

ریاست کے سرکاری اسکول میں اپنی خدمات انجام دے رہے اردو اساتذہ نے آج ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انہوں نے ریاستی اردو اساتذہ تنظیم کے بینر تلے کی۔

اردو اساتذہ نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی، متعلقہ ویڈیو
اردو اساتذہ سیول لائن فاٹک کے پاس واقع وزیراعلیٰ کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور پھر یہاں پر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں اردو کے حالات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اردو مضمون کی حالت کافی زیادہ خستہ ہوچکی ہے اس لیے اس کو پٹری پرلانے کیلئے جلد سے جلد کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر جے پور کے اردو اساتذہ موجود رہے۔

ریاستی اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر آمین قائم خانی نے بتایا کہ آج ا یسے کا امتحان بھی ہو چکا ہے اور آنے والے وقت میں سالانہ امتحان بھی منعقد ہوں گے۔ ایسے میں اردو طلبہ نے آج بغیر اردو کے کتابوں کے ہی امتحان دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیراعلیٰ کا دربار لگا ہے تو ہمیں یہاں سے یہ امید ہے کی وہ اردو کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details