اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنک سٹی پریس کلب میں بغیر انتخاب صدر کی تقرری - صحافی ہر جگہ

مکیش مینا کا کہنا تھا کہ ہے کہ پریس کلب کی موجودہ صورتحال سے ہم مایوس نہیں ہوں گے بلکہ ہم ان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور جو پریس کلب کی تصویر ہے اس کو بدل دیں گے

پنک سٹی پریس کلب میں بغیر انتخاب صدر کی تقرری
پنک سٹی پریس کلب میں بغیر انتخاب صدر کی تقرری

By

Published : Oct 16, 2020, 2:26 PM IST

حالانکہ جو یہاں پر نائب صدر اور دیگر اراکین انتخابی عمل کے بعد مقرر کیے گئے ہیں، پنک سٹی پریس کلب کے صدر مکیش مینا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جن لوگوں کا ان کو صدر بنانے میں اہم کردار رہا۔

پنک سٹی پریس کلب میں بغیر انتخاب صدر کی تقرری

مکیش مینا کا کہنا تھا کہ ہے کہ پریس کلب کی موجودہ صورتحال سے ہم مایوس نہیں ہوں گے بلکہ ہم ان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور جو پریس کلب کی تصویر ہے اس کو بدل دیں گے، مکیش مینا کا کہنا ہے کہ صحافی ہر جگہ پر کافی زیادہ مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات کو انجام دیتا ہے۔

انہوں نے ملک میں مختلف مقامات پر صحافیوں کے ساتھ ہوئی مار پیٹ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ 'موجودہ وقت میں کئی جگہوں پر ان کے ساتھ مارپیٹ کی جاتی ہے، ایسے میں ہم حکومت سے بھی گزارش کریں گے کہ صحافیوں کو لے کر جلد قانون بنایا جائے۔

واضح رہے کہ پنک سٹی پریس کلب میں صدر کے سمیت نائب صدر، جنرل سیکرٹری، خزانچی اور 10 ارااکین شامل ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details