اردو

urdu

ETV Bharat / state

Unique Marriage of Deaf and Dumb Couple: اشاروں میں ایجاب و قبول - marriage of special brothers with special sisters in rajasthan

جے پور میں دوگونگے اور بہرے جوڑے Marriage of Deaf and Dumb Couple in Rajasthan نے نکاح قبول کر اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا ہے۔ یہ نکاح جے پور کے جگدیش کالونی میں ہوا ہے۔ منصوری برادی کی جانب سے کروائے گئے اس نکاح کی خاص بات یہ رہی کہ قاضی نے نکاح پڑھانے کے لیے اشاروں والی زبان کا ہی استعمال کیا، یہ نظارہ قابل دید تھا۔

اشاروں میں ایجاب و قبول
اشاروں میں ایجاب و قبول

By

Published : Dec 15, 2021, 12:32 PM IST

Updated : Dec 15, 2021, 3:46 PM IST

ریاست راجستھان میں شادیوں کا موسم ہے۔ جہاں بالی ووڈ کے مشہور فلمی ستارے اس شہر کے شاہی قلعہ میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، وہیں دارالحکومت جے پور میں ہوئی ایک شادی کی تقریب بھی اتنی ہی دلچسپ ہے۔

اشاروں میں ایجاب و قبول

جے پور میں دو گونگے اور بہرے جوڑوں نے نکاح کرکے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز nikah of Deaf and Dumb Couple in Rajasthan کیا ہے۔ یہ نکاح جے پور کی جگدیش کالونی میں ہوا ہے۔ منصوری برادری کی جانب سے کروائے گئے اس نکاح کی خاص بات یہ رہی کہ قاضی نے نکاح پڑھانے کے لیے اشاروں والی زبان کا ہی استعمال کیا، یہ نظارہ قابل دید تھا۔

اشاروں میں ایجاب و قبول

منصوری برادری کے نائب قاضی سید اصغر علی نے بتایا کہ یہ نکاح کی روایت ہم لوگوں کی جانب سے ادا کی گئی ہے۔ یہ اس نوعیت کا پہلا نکاح ہے۔ نکاح پڑھاتے وقت جوڑوں کو اشاروں میں سمجھانے میں تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی لیکن نکاح صحیح طریقے سے مکمل ہوا۔ نکاح کی اس تقریب میں در پیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو دلہا اور دلہن کے ساتھ اشاروں والی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کیونکہ انہی کی بدولت اشاروں میں سمجھانا ممکن ہوسکا ہے۔

اشاروں میں ایجاب و قبول

سید اصغر علی کا کہنا ہے کہ دونوں ہی دلہے بھائی اور دونوں ہی دلہنیں آپس میں بہنیں ہیں۔ ان کا نکاح پڑھانے میں ہم لوگوں کو بھی کافی خوشی حاصل ہورہی ہے کیونکہ یہ دونوں ہی جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔

Last Updated : Dec 15, 2021, 3:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details