راجستھان: ادے پور کورٹ میں منگل کو ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا، جہاں دو لڑکیاں زندگی بھر ساتھ رہنے پر بضد رہیں۔ لڑکیوں کے گھر والے دونوں کو سمجھاتے رہے لیکن وہ نہیں مانیں۔ اجمیر شہر کی رہنے والی دونوں لڑکیاں ایک ہی سماج سے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے اپنے گھر سے لاپتہ ہیں۔
دراصل، ادے پور کے جھاڑول کورٹ میں لڑکیوں کے اہل خانہ نے دونوں لاپتہ لڑکیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کے جھاڑول علاقے میں ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد جھاڑول کورٹ کے حکم پر پولیس انہیں ادے پور کورٹ لے گئی۔ سماعت کے دوران دونوں کے رشتہ دار انہیں سمجھا رہے تھے کہ دونوں ہم جنس پرست ہیں۔ زندگی بھر ایک ساتھ رہنا ممکن نہیں ہے (Two Girls of Rajasthan Want to Live Together for Life)، لیکن وہ سننے کو تیار نہیں تھیں اور ایک ساتھ جینے اور مرنے کی بات کر رہی ہیں۔
دو لڑکیوں کی دوستی محبت میں بدلی، زندگی بھر ساتھ رہنا چاہتی ہیں اے ایس آئی اندر سنگھ نے بتایا کہ جھاڑول کورٹ سے دونوں لڑکیوں کے لیے سرچ وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ جس کے لیے ان کی تلاش میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ ان لڑکیوں کو دہلی کے نارائن پورہ میں حراست میں لیا گیا اور وہاں سے انہیں لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ دونوں لڑکیاں ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔ لیو ان ریلیشن شپ کی باتیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ ایک کی عمر 21 سال جبکہ دوسرے کی عمر 22 سال ہے۔ ایک لڑکی فرسٹ ائیر میں پڑھ رہی ہے جبکہ دوسری 12ویں کلاس میں ہیں۔ دونوں لڑکیاں ایک ہی ذات سے تعلق رکھتی ہیں اور دونوں ساتھ رہنا چاہ رہی ہیں۔ دونوں لڑکیاں گزشتہ ڈھائی ماہ سے گھر سے نکلی ہوئی تھیں۔ اس دوران لڑکیوں کے گھر والے بھی عدالت پہنچ گئے، جہاں وہ انہیں (Lo Affair of Two Lesbian Girls) سمجھاتے رہے لیکن لڑکیوں نے بات ماننے سے انکار کردیا۔ فی الحال یہ معاملہ عدالت میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi High Court: ہم جنس پرست جوڑوں کے متعلق مرکزی حکومت کو نوٹس