حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 809 ویں عرس کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے بھی ایک چادر پیش کی گئی۔ یہ چادر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی خود لے کر دربار خواجہ اجمیر شریف پہنچے اور انہوں نے خواجہ کے روضہ پر وزیراعظم کی طرف سے چادر پوشی کی۔
نقوی آج صبح ساڑھے نو بجے دہلی سے بذریعہ ہوائی جہاز اجمیر پہنچے اور 10:30 بجے اجمیر کے کشن گڑھ ہوائی اڈے پر اترے ۔ گیارہ بجے انہوں نے خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر پیش کی۔
وزیراعظم مودی نے اس موقع پر ایک پیغام بھی بھیجا تھا جس وہاں وزیر موصوف نے پڑھ کر سنایا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں خواجہ اجمیری کے 809 ویں سالانہ عرس کے موقع پر ہندوستان اور پوری دنیا میں ان کے پیروکاروں کو سلام اور مبارک باد پیش کی۔