ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے پیر کے روز شیر گڑھ اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا۔ اسی دوران صبح سات بجے جب وہ کیرو فانٹا پہنچے تو انہوں نے ہائی وے پر حادثے میں دو زخمیوں کو دیکھا۔
جودھ پور: مرکزی وزیر نے انسانیت کی مثال پیش کی گجیندر سنگھ شیخاوت نے دونوں زخمیوں کو پولیس گاڑی کے ذریعے ہسپتال بھیجوایا۔ ساتھ ہی ہسپتال انتظامیہ کو فوری علاج کرنے کی ہدایت دی۔
شیخاوت صبح ساڑھے چھ بجے بالیسر کے لیے روانہ ہو رہے تھے تو راستے میں انہوں نے لوگوں کا ہجوم دیکھا۔ واضح رہے کہ ایک پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں دو شخص زخمی پڑے تھے۔ جس کے بعد شیخاوت نے انہیں پولیس کی گاڑی کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا۔
وہاں موجود لوگ ایمبولینس کا انتظار کر رہے تھے، لیکن وزیر نے فوری طور پر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو متھورا داس ماتھور ہسپتال منتقل کریں۔