راجستھان میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملے کے درمیان اب جودھپور کے رکن پارلیمان اور مودی کابینہ کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بھی اب کورونا کے زد میں آچکے ہیں۔شیخاوت نے کورونا سے متعلق اپنی جانچ کروائی تھی جس میں ان کی کورونا جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس کی جانکاری گجیندر سنگھ شیخاوات نے خود ٹوئیٹ کے ذریعہ دی ہیں۔
گجیندر سنگھ شیخاوت نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ میں نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق کچھ علامت دیکھنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا تھا، جس میں میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ڈاکٹر کے مشورے پر مجھے اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔